مسنون اور قرآنی دعائیں

مسنون اور قرآنی دعائیں

روزمرہ کے معمولات، مسنون اور قرآنی دعائیں عربی متن، اردو و انگریزی ترجمہ اور آڈیو کے ساتھ پڑھیں۔

مقبول عنوانات:
Showing 110 of 110 Duas
Daily Duas

جب صبح ہو تو یہ دعا پڑھیں

Read this prayer in the morning

اَللّٰھُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وإلَیْکَ الْمَصِیْرُ

ترجمہ

اے اللہ! تیرے ہی حکم سے ہم نے صبح کی ہے اور تیرے ہی حکم سے ہم نے شام کی ہے، تیرے ہی فیصلہ سے ہم زندہ ہیں اور تیرے ہی حکم سے ہم (وقت آجانے پر) مریں گے اور پھر تیری ہی طرف لوٹ کر جائیں گے۔

Daily Duas

جب طلوع آفتاب ہو تو یہ دعا پڑھیں

Read this prayer when the sun rises

َاَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي أَقَالَنَا يَوْمَنَا هٰذَا وَلَمْ يُهْلِكْنَا بِذُنُوبِنَا

ترجمہ

تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں، جس نے ہمیں معاف فرمایا اور ہمیں ہمارے گناہوں کی پاداش میں ہلاک نہیں کیا

Daily Duas

جب شام ہو تو یہ دعا پڑھیں

Read this prayer in the evening

اَللّٰھُمَّ بِکَ أمْسَیْنَا وَبِکَ أصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیا وَبِکَ نَمُوْتُ وإلَیْکَ النُّشُوْرُ

ترجمہ

اے اللہ! تیرے ہی حکم سے ہم نے شام کی ہے اور تیرے ہی حکم سے ہم نے صبح کی ہے اور تیرے ہی فیصلہ سے ہم زندہ ہیں اور تیرے ہی فیصلہ سے مریں گے اور پھر اٹھ کرتیرے ہی حضور حاضر ہوں گے

Daily Duas

صبح و شام پڑھنے کے لئے ایک خاص دعا

A special dua recited in the morning and in the evening

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ

ترجمہ

اللہ کے نام سے(میں صبح یا شام اسی کی پناہ میں آتا ہوں)، اس کے نام سے زمین و آسمان میں کوئی چیز بھی نقصان نہیں دیتی، اور وہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے

Daily Duas

سوتے وقت یہ دعا پڑھیں

Duas recited when sleeping

اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبادَکَ

ترجمہ

اے اللہ! مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو جمع فرمائے گا

Daily Duas

یاپھر سوتے وقت یہ دعا پڑھیں

Or read this prayer when sleeping

اَللّٰھُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا

ترجمہ

اے اللہ ! میں تیرا نام لے کر مرتا اور جیتا ہوں

Daily Duas

جب صبح اٹھیں تو یہ دعا پڑھیں

Read this prayer when rising up

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ

ترجمہ

تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے نیند یعنی موت کے بعد زندہ کیا اور (روز قیامت)اُسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے۔

Daily Duas

جب بیت الخلاء جائیں تو داخل ہونے سے پہلے بسم اللہ پڑھ کریہ دعا پڑھیں

When going to the toilet say Bismillah before entering and then recite the following dua

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ

ترجمہ

اے اللہ ! میں خبیث شیاطین سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں، خواہ وہ نر ہوں یا مادہ

Daily Duas

بیت الخلاء سے باہر نکلتے وقت یہ دعا پڑھیں

Read this prayer dua when coming out from the toilet

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَ عَافَانِیْ

ترجمہ

تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھ سے گندگی دور کی، اور مجھے عافیت عطا فرمائی

Daily Duas

وضو شروع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھیں

Read this prayer when starting wudhu

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے۔

Daily Duas

وضو مکمل کرنے کے بعد یہ دعا پڑھیں

After complete wudhu recite the following

اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ اَللَّھُمَّاجْعَلْنِی مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِی مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْن

ترجمہ

میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ ایک ہے اور اس کا کوئیشریک نہیں اور اس بات کی گوہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔اے اللہ ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے اور بہت پاک رہنے والوں میں سے بنادے

Daily Duas

مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں

When entering the mosque recite the following

اَللَّھُم افْتَح لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ

ترجمہ

اے ﷲ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے

Masnoon Duas

مسجد میں بیٹھ کر یہ دعا پڑھے

While sitting in the mosque recite the following

سُبْحَانَ اللّٰهِ ، وَالْحْمدُ لِلّٰہِ، وَلَا إِلهَ إِلَّا اللّٰهُ ، وَ اللّٰهُ أَكْبَرُ

ترجمہ

اللہ پاک ہے، تمام حمد اللہ کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے

Masnoon Duas

مسجد سے باہر نکلتے وقت یہ دعا پڑھیں

When coming out from the mosque recite the following

اَللَّھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ

ترجمہ

اے ﷲ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں

Masnoon Duas

جب آذان ختم ہوجائے تو درود شریف پڑھیں اور یہ دعا پڑھیں

When the azaan ends, recite the durood and then the following

اَللّٰھُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلٰوةِ الْقَائِمَةِ اٰتِ مُحَمَّدَ نِ الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيْلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَ نِ الَّذِي وَعَدْتَّهُ اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ

ترجمہ

اے اللہ ! جو اس مکمل دعا اور قائم ہونے والی نماز کا مالک ہے ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما، اور ان کو مقام محمود پر فائز فرما، جس کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے۔ بے شک آپ وعدہ خلافی نہیں کرتے

Masnoon Duas

فرض نماز سے فارغ ہو کر دایاں ہاتھ سر پر رکھیں اور یہ پڑھیں

After completing the fardh salaat place the right hand on the head and recite

بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ، اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّی الْھَمَّ وَالْحُزْنَ

ترجمہ

اللہ کے نام سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ،جو رحمٰن و رحیم ہے اے اللہ ! مجھ سے فکر و تشویش اور غم کو دور فرما دیجئے

Masnoon Duas

اور تین مرتبہ استغفر اللہ پڑھیں اور پھر درج ذیل پڑھیں

And recite استغفراللہ three times and then the following

اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَام

ترجمہ

اے اللہ! تو سلامتی والا ہے اور تجھی سے سلامتی (حاصل ہوتی) اے عظمت و بزرگی والے! تو بہت برکتوں والا ہے

Masnoon Duas

وتر پڑھنے کے بعد درج ذیل دعا تین مرتبہ پڑھے

After offering witr salaatrecite the following thrice

سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ

ترجمہ

پاک ہے وہ بے عیب بادشاہ۔ تیسری بار بلند آواز سے کہے اور قدوس کی دال کو کھینچیں۔

Masnoon Duas

فجر اور مغرب کی نماز کے بعد

After Fajr and Maghrib salaat

اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّار

ترجمہ

اے اللہ! مجھے جہنم سے نجات عطا فرما

Masnoon Duas

گھر سے باہر نکلتے وقت یہ دعا پڑھیں

When going out from the house recite the following dua

بِسْمِ اللّٰهِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰهِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰہ

ترجمہ

اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کرنے کی ۔

Masnoon Duas

گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں

Read this prayer dua when entering the house

اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا، وَعَلٰی اللہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا

ترجمہ

اے اللہ !میں تجھ سے گھر کے اندر اور گھر سے باہر خیر کا سوال کرتا ہوں ،اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے،اور اللہ کے نام کے ساتھ ہم نکلے،اور اپنے پروردگار پر ہم نے توکل کیا

Masnoon Duas

بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں

Read this prayer dua when going to the market

بِسْمِ اللہِ، اَللَّھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ السُّوْقِ وَخَیْرَمَافِیْھَاوَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھَا وَشَرِّمَافِیْھَااَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوذُبِکَ اَنْ اُصِیْبَ فِیْھَایَمِیْنًا فَاجِرَةً اَوْصَفْقَةً خَاسِرَةً

ترجمہ

اللہ کے نام سے بازار میں داخل ہوتا ہوں،یااللہ! میں آپ سے اس بازار کی بھلائی مانگتاہوں اور اس چیز کی بھلائی جو اس میں ہے اور آپ کی پناہ چاہتا ہوں اس کی برائی سے اوراس چیز کی برائی سے جو اس میں ہے، یااللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ میں اس بازار میں جھوٹی قسم اور خسارہ کے معاملہ میں پڑجائوں

Masnoon Duas

کھانا کھاتے وقت یہ دعا پڑھیں

Read this prayer when starting to eat

بِسْمِ اللہِ وَ بَرَکَۃِ اللہِ

ترجمہ

شروع اللّٰہ کے نام سے اور اللّٰہ کی برکت سے

Masnoon Duas

اگر کوئی شروع میں اللہ کا نام لینا بھول جائےتو وہ کھانے کے دوران یہ پڑھیں

If one forgets to take Allah's name in the beginning one should recite the following during eating

بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ

ترجمہ

اس کھانے کے شروع اور آخر میں، میں اللہ کا نام لیتا ہوں

Masnoon Duas

کھانے کے بعد یہ پڑھیں

After eating recite the following

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِینَ

ترجمہ

تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا یا مسلمانوں میں کیا

Masnoon Duas

دودھ پینے کے بعد یہ دعا پڑھیں

After drinking milk recite the following

اَللَّھُمَّ بِارِكْ لَنَا فِیهِ وَزِدْنَا مِنْهُ

ترجمہ

اے اللّٰہ اس میں ھمارے لئے برکت عطافرما اور زیادہ عطا فرما

Masnoon Duas

جب کسی اور کے پاس کھانا کھائیں تو یہ دعا پڑھیں

When one has a meal at someone's place he should recite the following

َاَللَّھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِی

ترجمہ

یااللہ ! کھلا اس کو جس نے مجھے کھلایا اور پلااس کو جس نے مجھے پلایا

Masnoon Duas

مہمان کے گھر سے رخصت ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں

Read this prayer when leaving the house of the host

اَللَّھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَا رَزَقْتَھُمْ وَاغْفِرْ لَھُمْ وَارْحَمْھُمْ

ترجمہ

اے اللہ! انھیں تو نے جو رزق دیا ہے، اس میں برکت عطا، کر ان کی مغفرت فرما اور ان پر رحم کر۔

Masnoon Duas

روزے کھولتے وقت یہ دعا پڑھیں

Read this prayer when breaking the fast

اَللَّھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلَی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ

ترجمہ

اے ﷲ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی دیے ہوئے رزق پر افطار کی

Masnoon Duas

روزہ کھولنے کے بعد یہ دعا پڑھیں

Read this prayer after breaking the fast

ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ

ترجمہ

پیاس چلی گئی اوررگیں ترہوگئیں اوراللہ نے چاہاتواجروثواب قائم ہوگی

Masnoon Duas

اگر کوئی کسی اور کے پاس افطار کرے تو یہ دعا پڑھیں

If one takes iftaar at someone's place one recites the following dua

أفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ وَأكَلَ طَعَامَكُمُ الأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ المَلاَئِكَةُ

ترجمہ

تمھارے پاس روزے دار افطار کیا کریں، نیک لوگ تمھارا کھانا کھائیں اور فرشتے تمھارے لیے دعائیں کریں

Masnoon Duas

کپڑے پہنتے وقت یہ دعا پڑھیں

When wearing clothes recite the following

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ

ترجمہ

تعریف اللہ کی ہے جس نے مجھے یہ پہنایا اور میری کسی قوت اور طاقت کے بغیر مجھے عطا فرمایا

Masnoon Duas

آئینے میں اپنا چہرہ دیکھتے وقت یہ پڑھیں

While looking at one's face in the mirror recite the following

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، اَللَّہُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِی فَحَسِّنْ خُلُقِیْ

ترجمہ

تمام تعریفیں اللہ کے لئے، اے اللہ! جس طرح تو نے مجھے اچھاچہرہ عطا کیا اسی طرح مجھے اچھے اخلاق بھی عطا فرما۔

Masnoon Duas

دولہے کو مبارکباد دیتے وقت یہ دعا پڑھیں

Congratulate the groom saying

بَارَكَ اللّٰهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي الْخَيْرِ

ترجمہ

اللہ تعالی تمہارے لیے یہ نکاح مبارک فرمائے اور تم پر برکتیں نازل فرمائے، اور تم دونوں کو خیر و خوبی کے ساتھ اکٹھا رکھے

Masnoon Duas

لیلتہ القدر کی دعا

Dua of Lailat-ul-Qadr

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی

ترجمہ

اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے اور تو معافی کو پسند کرتا ہے پس مجھ کو معاف فرمادے

Masnoon Duas

نیا چاند دیکھتے وقت کی دعا

While sighting the new moon recite the following

اَللَّھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلاَمَةِ وَالْاِسْلَامِ رَبِّی وَرَبُّکَ اللّٰهُ

ترجمہ

اے اللہ! نیا چاند ہم پر امن ، ایمان سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما، (اے چاند) میرا اور تیرا رب اللہ ہے

Masnoon Duas

جب کسی مسلمان کو مسکراتے ہوئے دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں

Make dua when seeing a Muslim laughing saying

أَضْحَكَ اللّٰهُ سِنَّكَ

ترجمہ

اللہ تعالی آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے۔

Masnoon Duas

جب کسی بیمار مسلمان کی عیادت کے لئے جائیں تو یہ دعا پڑھیں

While visiting a sick Muslim console him saying

لَا بَأْسَ طَهُوْرٌ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ

ترجمہ

کوئی حرج نہیں، ان شاءاللہ یہ بخار گناہوں کو دھو دے گا

Masnoon Duas

سواری پر سوا رہوتے وقت کی دعا

Dua while riding

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَلَنَا هٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِيْنَ وَإِنَّا إِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ

ترجمہ

پاک ہے وہ جس نے اس سواری کو ہمارے قابو میں کردیا اور ہم اسے قابوکرنے کی طاقت نہ رکھتے تھے۔ اور بیشک ہم اپنے رب کی طرف ہی پلٹنے والے ہیں۔

Masnoon Duas

کسی منزل (یا ریلوے اسٹیشن یا بس اسٹاپ) پر پہنچتے وقت درج ذیل دعا پڑھیں

Read this prayer when reaching a destination (or railway station or bus-stop)

أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ

میں اللہ کے پورے کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس کے شر سے جو اُس نے پیدا کیا

Masnoon Duas

قبرستان سے گزر ہو تو یہ دعا پڑھیں

Read this prayer when going to the graveyard

اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ يَغْفِرُ اللّٰهُ لَنَا وَلَكُمْ أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ

ترجمہ

سلامتی ہوتم پر اے قبروالو! اللہ ہمیں اورتمہیں بخشے تم ہمارے پیش روہو اور ہم بھی تمہارے پیچھے آنے والے ہیں

Masnoon Duas

دعا استخارہ

Dua Istikhara

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَ تَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ خَيْرٌ لِّيْ فِيْ دِيْنِيْ وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ أَمْرِيْ فَاقْدِرْهُ لِيْ وَيَسِّرْهُ لِيْ ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيْهِ، وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِّيْ فِيْ دِينِيْ وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ أَمْرِيْ فَاصْرِفْهُ عَنِّيْ وَاصْرِفْنِيْ عَنْهُ وَاقْدِرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ أَرْضِنِي بِهِ

ترجمہ

اے اللہ! بے شک میں تجھ سے تیرے علم کے ساتھ بھلائی طلب کرتا ہوں اور تجھ سے تیری قدرت کے ساتھ طاقت طلب کرتا ہوں اور میں تجھ سے تیرے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا ، تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو غیبوں کو خوب جانتا ہے۔ اے اللہ اگر تو جانتا ہے کہ بے شک یہ کام (اس کام کا نام لیں یا اس کا تصور کریں) میرے لئے میرے دین ، میرے معاش اور میرے انجا م کار کے لحاظ سے بہتر ہے تو اس کا میرے حق میں فیصلہ کر دے اور اسے میرے لئے آسان کر دے ، پھر میرے لئے اس میں برکت ڈال دے اور اگر تو جانتا ہے کہ بے شک یہ کام (اس کام کا نام لیں یا اس کا تصور کریں) میرے لئے میرے دین، میرے معاش اور میرے انجام کارکے لحاظ سے برا ہے تو اسے مجھ سے دور کر دے اور مجھے اس سے دور کر دے اور میرے لئے بھلائی کا فیصلہ کر دے ،جہاں بھی وہ ہو ، پھر مجھے اس پر راضی کر دے ۔

Masnoon Duas

ادا ءقرض میں آسانی کی دعا

Pray for ease in debt repayment

اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

ترجمہ

اے اللہ ! اپنی (قدرت سے)حلال عطا کرکے ، مجھے حرام سے بچا اورمجھے اپنے فضل سے اپنے علاوہ سے مستغنی فرمادے۔

Masnoon Duas

دعا صلاۃ الحاجات

Dua Salattul Hajaat

لَا إِلٰهَ إِلَّااللہُ الْحَلِيْمُ الْکَرِيْمُ، سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ، اَللَّهُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِيْمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَةَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِیْ ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ وَلَا حَاجَةً هِیَ لَکَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا یَا أَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ

ترجمہ

اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ انتہائی برد بار،اورانتہائی عظمت والا ہے ،بڑے عرش کا مالک ہے، اے اللہ میں تیری پاکیزگی بیان کرتا ہوں، تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، (اے اللہ!) میں تجھ سے تیری رحمت واجب کرنے والے اموراورتیری بخشش کے اسباب، ہر نیکی کی آسانی اور ہر گناہ سے سلامتی چاہتا ہوں، میرے تمام گناہ بخش دے میرے تمام غم ختم کر دے اور میری ہر وہ حاجت جو تیری رضا مندی کے مطابق ہو پوری فرما، اے تمام رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

Masnoon Duas

آگ لگنے پر دعا

Fire breaks out dua

اَللہُ اَکْبَرْ، اَللہُ اَکْبَرْ، اَللہُ اَکْبَرْ

ترجمہ

اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے

Masnoon Duas

بارش کے وقت کی دعا

Dua at the time of rain

اَللَّهُمَّ صَيِّبَاً نَافِعَاً

ترجمہ

اے اللہ اسے نفع دینے والی بارش بنا دے۔

Masnoon Duas

منی کے اخراج کے وقت کی دعا(دل میں پڑھیں)

Dua at the time of emission of sperm (read in the heart)

اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْ لِلشَّيْطَانِ فِيْمَا رَزَقْتَنِيْ نَصِيبَاً

ترجمہ

اے اللہ شیطان کو ان بچوں میں حصہ نہ بنانا جو تو ہمیں عطا کرے۔

Masnoon Duas

حادثات سے بچنے کی دعا- دعا ابو درداء (رضی اللہ عنہ)

Dua to avoid accidents-Dua Abu Darda(Radi Ulla Anho)

أَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَ أَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ مَا شَاءَ اللّٰهُ كَانَ وَ مَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ، وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ، أَعْلَمُ أَنَّ اللہَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ، وَ أَنَّ اللہَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا، أَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا، إِنَّ رَبِّيْ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ

ترجمہ

اے اللہ! تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی عبادت كے لائق نہیں۔ تجھ پر ہی میں نے بھروسہ کیا اور تو عرشِ کریم کا پروردگار ہے۔ جو اللہ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے اور جو نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا اور نیکی کرنے کی طاقت اور گناہوں سے بچنے کی توفیق اللہ کی طرف سے ہے جو بلندی اور عظمت والا ہے۔ میرا عقیدہ ہے كہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور اللہ كے علم نے تمام چیزوں کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس كے شر سے، ہر حیوان كے شر سے، جو تیرے قبضہ و قدرت میں ہے۔ بے شک میرا رب سیدھی راہ پر ہے۔

Masnoon Duas

میت کو قبر میں رکھتے وقت کی دعا

Dua at the time of lowering a dead body into a grave

بِسْمِ اللّٰهِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُولِ اللَٰهِ

ترجمہ

اللہ عزوجل کے نام سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ پر (اسے دفن کرتا ہوں) ۔

Masnoon Duas

مجلس سے اٹھنے کی دعا

Dua Before Rising From A Gathering

سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ

ترجمہ

اے اللہ !تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے ،میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سواکوئی معبود نہیں ،میں آ پ سے مغفرت چاہتا ہوں اورتوبہ کرتا ہوں۔

Masnoon Duas

محسن کا شکریہ ادا کرنے کی دعا

The prayer for thanking someone who does a favor

جَزَاکَ اللہُ خَیْرًا

ترجمہ

اللہ آپ کو (احسان کرنے کا)بہترین بدلہ عطا فرمائیں۔

Masnoon Duas

ہدیہ لیتے وقت کی دعا

The prayer at the time of receiving gift

بَارَکَ اللہُ فِیْ اَھْلِکَ وَ مَالِکَ

ترجمہ

اللہ تیرے اہل میں اور مال میں برکت عطا فرمائے۔

Masnoon Duas

غصہ آتے وقت کی دعا

The prayer at the time of feeling anger

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ

ترجمہ

میں شیطان مردود سے اللہ پاک کی پنا ہ مانگتا ہوں۔

Masnoon Duas

چھینک آنے پر دعا

The prayer after sneezing

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

ترجمہ

تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے۔

Masnoon Duas

چھینک آنے پر ''الحمدللہ ''کہنے والے کے لئے دعا

Pray for the one who says Alhamdulillah when he sneezes

یَرْحَمُکَ اللہُ

ترجمہ

اللہ پاک تم پر رحم فرمائے۔

Masnoon Duas

کسی کو رخصت کرتے وقت یہ دعا پڑھیں

Read this prayer while saying goodbye to someone

اَسْتَوْدِعُ اللہَ دِیْنَکَ وَ اَمَانَتَکَ وَ خَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ

ترجمہ

میں اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں تیرے دین اور تیری امانت اور تیرے عمل کے خاتمے کو ۔

Masnoon Duas

مصیبت زدہ کو دیکھتے وقت کی دعا

The prayer for the time when you see the afflicted

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہِ وَفَضَّلَنِیْ عَلیٰ کَثِیرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفضِیْلاً

ترجمہ

اے اللہ تیرا ہی شکر ہے تو نے مجھے اس آزمائش سے محفوظ رکھا اور تو نے اپنے بہت سارے بندوں پر مجھے فضیلت بخشی ۔

Masnoon Duas

بار ش طلب کرنے کی دعا

Praying for rain

اَللّٰهمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيْثًا مَرِيْئًا مُرِيْعًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ

ترجمہ

اے اللہ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر، جو مددگار، خوشگوار، سر سبز و شاداب اور نفع بخش ہو، نقصان دینے والی نہ ہو اور جلد برسنے والی ہو، دیر سے برسنے والی نہ ہو۔

Masnoon Duas

شہادت کی دعا

Dua of martyrdom

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ شَہَادَةً فِیْ سَبِیْلِکَ وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فِیْ بَلَدِ رَسُوْلِکَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ

ترجمہ

اے اللہ مجھے اپنے راستے میں شہادت نصیب فرما اور اپنے رسول کے شہر میں میری موت واقع کردے۔

Masnoon Duas

موذی جانوروں سے بچنے کی دعا

The prayer at the time of entering cemetery

أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ

میں اللہ کے پورے کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اُن تمام چیزوں کے شر سے جو اُس نے پیدا کی۔

Masnoon Duas

قبر پر مٹی ڈالتے وقت کی دعا

The prayer at the time of covering the grave with earth

مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيْهَا نُعِيْدُكُمْ ، وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرٰى

ترجمہ

اسی(مٹی) سے ہم نے تم کو پیدا کیا، اور اسی میں تم کو لوٹائیں گےاور اسی سے دوبارہ تم کو نکالیں گے۔

Masnoon Duas

آب زم زم پیتے وقت کی دعا

The prayer at the time of drinking water from the well of ZamZam

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْماً نَافِعاً وَّ رِزْقاً وَّاسِعاً وَّشِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَاءٍ

ترجمہ

اے اللہ پاک!میں تجھ سے عِلْمِ نافع کا اور رزْق کی کشادگی کا اور ہر بیماری سے شفایابی کا سُوال کرتا ہوں۔

Masnoon Duas

کسی قوم سے خطرہ ہو تو یہ دعا پڑھیں

If there is danger from any nation, recite this prayer

اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ

ترجمہ

اے اللہ عزوجل ہم ان (کفار و مشرکین) کے مقابل تجھے کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ لیتے ہیں۔

Masnoon Duas

کسی مریض کی عیادت کے لئے جائیں تو یہ دعا پڑھیں

If you go to see a patient, recite this prayer

اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبْ البَأْسَ، اِشْفِ أنْتَ الشَّافِيْ لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَماً

ترجمہ

اے اللہ،اے انسانوں کے پروردگار! تکلیف کو دور کر دے۔ شفایابی سے نواز، کہ تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفا نہیں، ایسی شفا جو کسی قسم کی بیماری نہیں چھوڑتی۔

Masnoon Duas

سفر کے لئے نکلتے وقت کی دعا

Dua when leaving for a journey

بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ، اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصُوْلُ وَبِکَ اَحُوْلُ وَبِکَ اَسِیْرُ، اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَةُ فِی الْاَھْلِ

ترجمہ

اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ سفر شروع کرتا ہوں،میں نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا ،اے اللہ! آپ ہی کی مدد سے جاتا ہوں اور آپ ہی کی مدد سے واپس آتاہوں اور آپ ہی کی مددسے چلتا ہوں، اے اللہ ! آپ ہی (میرے)رفیق ہیں سفر میں اور خبر گیر ہیں گھر بار میں۔

Masnoon Duas

حج کی نیت کرتے وقت کی دعا

Dua when making the intention of Hajj

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أُرِيْدُ الْحَجَّ، فَيَسِّرْهُ لِيْ، وَتَقَبَّلْهُ مِنِّیْ، وَأَعِنِّيْ عَلَيْهِ، وَبَارِکْ لِيْ فِيْهِ، نَوَيْتُ الْحَجَّ، وَأَحْرَمْتُ بِهِ اللہِ تَعَالٰی

ترجمہ

اے اللہ! میں حج کا اِرادہ کرتا ہوں، پس اس کو میرے لئے آسان کر دے، اور اسے مجھ سے قبول کر لے، اور اس میں میری مدد فرما، اور اس میں میرے لئے برکت ڈال، میں نے حج کی نیت کی، اور اس کے ساتھ میں نے اللہ تعالیٰ کے لئے احرام باندھا۔

Masnoon Duas

تلبیہ

Talbiha (reciting Labbek)

لَبَّيْکَ، الَلّٰهُمَّ لَبَّيْکَ، لَبَّيْکَ لَا شَرِيْکَ لَکَ لَبَّيْکَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَا شَرِيْکَ لَکَ

ترجمہ

میں حاضر ہوں، یا اللہ میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔ بے شک تمام تعریفیں اور نعمتیں آپ ہی کے لئے ہیں، اور بادشاہی بھی (تیری ہی ہے)، تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔

Masnoon Duas

مسجد حرام میں بابُ السَّلام سے داخل ہونے کی دعا

Prayer to enter from Bab-ul-Salam in masjid ul haram

اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَمَغْفِرَتِکَ، وَأَدْخِلْنِي فِيْهَا، بِسْمِ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ صلی الله عليه وآله وسلم

ترجمہ

اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت اور بخشش کے دروازے کھول دے، اور مجھے اس میں داخل فرما دے، اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں، اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں، اور درود و سلام ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر۔

Masnoon Duas

رکن ِیمانی سے حجرِ اَسود تک کی دعا

Prayer from the Yemeni member to the Black Stone

رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ. وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ مَعَ الْأَبْرَارِ يَا عَزِيْزُ، يَا غَفَّارُ، يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ

ترجمہ

اے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے، اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا، اور نیک لوگوں کے ساتھ ہمیں جنت میں داخل فرما، اے بڑی عزت والے، اے بہت زیادہ بخشنے والے، اے تمام جہانوں کے پالنے والے۔

Masnoon Duas

میدان عرفات میں یہ دعا پڑھیں

Read this dua in Madian Arafat

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيءٍ قَدِیْرٌ

ترجمہ

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے، اور تعریف اسی کی ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Quranic Duas

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا جب بھی آپ چاہیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے کہ جو بھی نیکی آپ نے کی ہے اسے قبول کرے۔

Dua of Ibrahim (alaihisalam) whenever you would like for Allah (swt) to accept whatever good you've just done

رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّآ إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

ترجمہ

اے پروردگار، ہم سے یہ خدمت قبول فرما۔ بےشک تو سننے والا (اور) جاننے والا ہے

Quranic Duas

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا پوری امت مسلمہ کی کامیابی کے لیے

Dua of Ibrahim (alaihisalam) Asks for the success of the entire Muslim Ummah

رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّیَّتِنَآ أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَیْنَآ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِیمُ

ترجمہ

اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھیو۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک گروہ کو اپنا مطیع بنائے رکھیو، اور (پروردگار) ہمیں طریق ِعبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما۔ بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے

Quranic Duas

دنیا و آخرت کی کامیابی کی دعا

Dua for success in this world and the hereafter

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ

پروردگار ہم کو دنیا میں بھی نعمت عطا فرما اور آخرت میں بھی نعمت بخشیو اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیو۔

Quranic Duas

اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے حفاظت، ہر کوشش میں صبر، اور فتح حاصل کرنے کی دعا مانگنا

Asking Allah (swt) for protection, patience in whatever endeavor, and to be victorious

رَبَّنَآ أَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْراً وَّثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى القَوْمِ الكٰفِرِیْنَ

ترجمہ

اے پروردگار ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہمیں (لڑائی میں) ثابت قدم رکھ اور (لشکر) کفار پر فتحیاب کر۔

Quranic Duas

توبہ کی دعا

Dua for tawbah (repentance)

رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ إِن نَّسِينَآ أَوْ أَخْطَأْنَا

ترجمہ

اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو

Quranic Duas

اللہ عزوجل سے دعا کہ وہ مومنوں کے لیے نیکی کا راستہ آسان کرے

Dua asking Allah (swt) to make the path of righteousness easy upon the believers

رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَآ إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُۥ عَلَى الَّذِيْنَ مِن قَبْلِنَا

ترجمہ

اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔

Quranic Duas

دعا جو ہر معاملے میں آپ کے لیے کافی ہو سکتی ہے

Dua which can sufficient for you in every matter

رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِۦ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَآ ۚ أَنْتَ مَوْلىٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكٰفِرِيْنَ

ترجمہ

اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما

Quranic Duas

دین پر ثابت قدم رہنے کی دعا

Dua to be steadfast on religion

رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ ھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَھَّابُ

ترجمہ

اے پروردگار جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا کر دیجیو اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے

Quranic Duas

مومنین کی دعا آخرت پر اپنے ایمان کی تصدیق کے لیے

Dua of the believers to affirm their faith in the afterlife

رَبَّنَآ إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ ٱلْمِيعَادَ

ترجمہ

اے پروردگار! تو اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں سب لوگوں کو (اپنے حضور میں) جمع کرلے گا بے شک خدا خلاف ِوعدہ نہیں کرتا۔

Quranic Duas

توبہ اور حفاظت کی دعا

Dua for repentance and protection

رَبَّنَآ إِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ

اے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔

Quranic Duas

ایمان اور عبادت کی دعا، یعنی ہمیں سچائی کے گواہوں میں شامل کرنا

Dua of faith & worship, i.e. to register us among the witnesses to the truth

رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ

ترجمہ

اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائی ہے ہم اس پر ایمان لے آئے اور (تیرے) پیغمبر کے متبع ہو چکے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ رکھ

Quranic Duas

توبہ، فتح، اور لچک کے لیے دعا

Dua for repentance, victory, and resiliency

رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِىْ أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ

ترجمہ

اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما۔

Quranic Duas

اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی حمد و ثناء اور جہنم سے حفاظت کی دعا

Dua praising Allah (swt) and asking for His protection from Jahannam (fire)

رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بٰطِلًا سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ

اے پروردگار! تو نے اس (مخلوق) کو بے فائدہ نہیں پیدا کیا تو پاک ہے تو (قیامت کے دن) ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچائیو۔

Quranic Duas

دعا اپنے آپ کو ظلم سے بچانے کی، کیونکہ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Pray to save yourself from cruel things, because the person who is doing cruel have no helper.

رَبَّنَآ إِنَّكَ مَن تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهۥ ۖ وَمَا لِلظَّٰلِمِيْنَ مِنْ أَنصَارٍ

ترجمہ

اے پروردگار جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اسے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔

Quranic Duas

عاجزی، تواضع اور ایمان کی دعا

Dua of humility, submission and faith

رَّبَّنَآ إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ اٰمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَـٰٔامَنَّا

ترجمہ

اے پروردگارہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا (یعنی) اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے۔

Quranic Duas

توبہ کی دعا، ہماری برائیوں کو دھونے کی دعا، اور اللہ سبحانہ وتعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صحیح راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Dua for repentance, washing away our misdeeds, and asking Alla (swt) to cause us to die guided on the right path

رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَیِّئٰاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الأبْرَارِ

ترجمہ

اے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے مٹادے اور ہمیں نیک بندوں میں شامل کر کے اپنے پاس بلائیے ۔

Quranic Duas

عاجزی کی دعا، قیامت کے دن رسوا ہونے سے بچانا

Dua of humility, to be saved from being disgraced on the day of judgment

رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۗ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار!میں وہ کچھ بھی عطا فرمائیے جس کا وعدہ آپ نےاپنے پیغمبروں کے ذریعہ ہم سے کیا ہےاور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجیے گا، کوئی شک نہیں کہ آپ خلاف ِوعدہ نہیں کرتے۔

Quranic Duas

دعا ان لوگوں کے لیے جو سچائی کی گواہی دینا چاہتے ہیں اور زبانی طور پر اس پر اپنے ایمان کی تصدیق کرتے ہیں۔

dua for those who want to testify the truth and verbally affirm their belief in it

رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّٰهِدِينَ

ترجمہ

اے پروردگار ہم ایمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ لے

Quranic Duas

حضرت عیسی علیہ السلام کی دعا رزق کیلئ

Dua of iisa (alaihisalam) for provision

رَبَّنَآ أَنزِلْ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِّأَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰيَةً مِّنكَ ۖ وَارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ ٱلرّٰزِقِيْنَ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے لیے (وہ دن) عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے لیے اور وہ تیری طرف سے نشانی ہو اور ہمیں رزق دے تو بہتر رزق دینے والا ہے

Quranic Duas

توبہ کی دعا حضرت آدم علیہ السلام نے جنت میں غلطی کے بعد یہ دعا پڑھی

Dua for repentance (tawbah) Prophet Adam (Alehissalam) recited this dua after make mistake in paradise

رَبَّنَا ظَلَمْنَآ أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخٰسِرِينَ

ترجمہ

پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائیں گے

Quranic Duas

اللہ پاک سے دعا کہ وہ ہمیں ظالموں کے ساتھ شمار نہ کرے

Dua to Allah that He does not count us among the wrongdoers

رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّٰلِمِیْنَ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار ہم کو ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کیجیو

Quranic Duas

حضرت صہیب (علیہ السلام) کی دعا حضرت صہیب (علیہ السلام) نے شہر کے نامور لوگوں کی شدید مخالفت کے بعد یہ دعا پڑھی۔

Dua of Prophet Suhaib (Alehissalam). Prophet Suhaib (Alehissalam) recited this dua after facing heavy opposition from the eminent people of the city

رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَبَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ

ترجمہ

اے پروردگار ہم میں اور ہماری قوم میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

Quranic Duas

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا۔ صبر و استقامت کی دعا اور اللہ سے دعا کہ وہ ہمیں نیک موت دے

Dua of Prophet Musa (Alheissalam). Du'a for sabr (patience), perseverance, and a prayer requesting Allah to let us die righteously

رَبَّنَآ أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِيْنَ

ترجمہ

اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں (موت دے تو) مسلمان ہونے کی حالت میں۔

Quranic Duas

یہ وہ دعا ہے جو موسیٰ علیہ السلام کے اصحاب نے پڑھی تھی جس میں شریر اور ظالم لوگوں سے حفاظت کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ کامیابی اور حفاظت کی دعا ہے۔

This is a Dua the companions of Musa (Alheissalam) recited asking for protection from evil and unjust people. It is a du’a for success and protection

رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّٰلِمِیْنَ وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار ہم کو ظالم لوگوں کے ہاتھ سے آزمائش میں نہ ڈال اور اپنی رحمت سے قوم کفار سے نجات بخش

Quranic Duas

اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر مکمل بھروسہ کی دعا۔ یہ دعا اس بات کی یاددہانی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا اور قدرت والا ہے

Dua showing complete trust and reliance on Allah (swt). This dua is a reminder that Allah is all knowing and all powerful

رَبَّنَآ إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِى وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفىٰ عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَىْءٍ فِى الْأَرْضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ

ترجمہ

اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔ اور خدا سے کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں

Quranic Duas

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا، اس دعا میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور آنے والی نسلوں کو اچھا مسلمان بنائے

Dua of Prophet Ibrahim (Alheissalam), in this du'a, he asks Allah (swt) to make ourselves and the future generations good Muslims

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيْمَ الصَّلوٰةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِيْ ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ

ترجمہ

اے پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما

Quranic Duas

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا اللہ تعالیٰ سے اپنے آپ کو معاف کرنے اور اپنے والدین کو معاف کرنے کی دعا

Du'a of Prophet Ibrahim (Alheissalam) Recommended use: Dua asking Allah (swt) to forgive yourself and to forgive your parents

رَبَّنَا اغْفِرْلِيْ وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِینَ یَوْمَ یَقُومُ الْحِسَابُ

ترجمہ

اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کی اور مومنوں کی مغفرت کردیجیے۔

Quranic Duas

اللہ کی رضامندی، رحمت، رزق اور صبر کی دعا۔

Dua seeking Allah's (swt) approval, mercy, provision, and patience.

رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔ اور ہماری اس صورت حال میں ہمارے لیے بھلائی کا راستہ مہیا فرمادیجیے۔

Quranic Duas

حضرت ہارون علیہ السلام اور موسی علیہ السلام کی دعا

Dua of both Harun (Alaihissalam) and Musa (Alaihissalam)

رَبَّنَآ إِنَّنَا نَخَافُ أَن يَفْرُطَ عَلَيْنَآ أَوْ أَن يَطْغَى

ترجمہ

ہمارے پروردگار ہمیں خوف ہے کہ ہم پر وہ (فرعون)زیادتی کرے یا سرکشی پر آمادہ ہوجائے

Quranic Duas

اللہ کی رحمت کے لیے دعا اور الرحیم ہونے کی صحیح صفت سے پکارنا جس کا مطلب ہے سب سے زیادہ رحم کرنے والا۔

Dua asking for Allah's mercy and calling upon by his rightful attribute of being Ar-Rahim meaning the most merciful.

رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے تو تُو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے

Quranic Duas

اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے جہنم سے ہماری حفاظت کا سوال

Dua for asking Allah (swt) for our protection from Jahannam.

رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا إِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا

ترجمہ

اے پروردگار دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھیو کہ اس کا عذاب بڑی تکلیف کی چیز ہے اور دوزخ ٹھہرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے

Quranic Duas

اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا کہ وہ ہمیں اپنی بیویوں اور اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے درمیان'آنکھوں کی ٹھنڈک' عطا فرمائے۔

Asking Allah (swt) to grant us 'coolness of the eyes' among our wives and through our children and future generations.

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إِمَامًا

ترجمہ

اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا

Quranic Duas

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح کی دعا ہوگی جو ایک مومن جنت میں داخل ہوتے وقت پڑھے گا۔ اس دعا میں اللہ کو اس کے دو صحیح ناموں اور صفات میں سے الغفور اور الشکور کہا گیا ہے۔

The Qur'an mentions how this will be the type of du'a a believer would recite when they enter the Garden of Eden. In this du'a it refer to Allah as Al-Ghafoor and Ash-Shakur two of His rightful names and attribute.

رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرٌ

ترجمہ

ہمارا پروردگار بخشنے والا (اور) قدردان ہے

Quranic Duas

یہ دعا اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے ان تمام لوگوں پر رحم کرنے کی درخواست کرتی ہے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے خالق سے استغفار (توبہ) چاہتے ہیں۔

This du'a asks Allah (swt) to be merciful towards all those who believe and have sought istighfar (repentance) from their creator.

رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِینَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِیلَكَ وَقِھِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کی اور تیرے راستے پر چلے ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچالے

Quranic Duas

قیامت کے دن حفاظت کی دعا اور اس کی رحمت کو حاصل کرنے کے لئے جو تمام تحفوں میں بہترین ہوگی۔

Dua asking for protection on the day of judgment and asks to receive his mercy which would be the best of all gifts.

رَبَّنَا وَأَدْخِلْھُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ نِ الَّتِيْ وَعَدتَّھُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِھِمْ وَأَزْوَاجِھِمْ وَذُرِّیّٰتِھِمْ ط إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ وَقِھِمُ السَّیِّئٰتِ وَمَن تَقِ السَّیِّئٰتِ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَہُ وَذٰلِكَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار ان کو ہمیشہ رہنے کے بہشتوں میں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے اور ان کو عذابوں سے بچائے رکھ۔ اور جس کو تو اس روز عذابوں سے بچا لے گا تو بےشک اس پر تو نے بڑی مہربانی فرمائی اور یہی بڑی کامیابی ہے

Quranic Duas

اسلام قبول کرنے والوں کے لیے دعا اور ایک دوسرے سے نفرت یا بغض نہ رکھنے کی دعا۔

Dua for those who accepted Islam and Dua for not harbor resentment or hate towards one another.

رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا

ترجمہ

اے پروردگار ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرما اور مومنوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (وحسد) نہ پیدا ہونے دے۔

Quranic Duas

اللہ کے دو صحیح ناموں اور صفات کا استعمال کرتے ہوئے مہربانی اور رحم کی دعا۔

Dua of praise using two of Allah’s rightful names and attributes for kindness and mercy

رَبَّنَآ إِنَّكَ رَؤُوْفٌ رَّحِیمٌ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے

Quranic Duas

دعا جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہم نے صرف اسی پر بھروسہ کیا ہے۔ مزید برآں، یہ بھی یاد رکھنے کی دعا ہے کہ یہ زندگی تو عارضی ہے۔

Dua that affirms that we have relied on Him alone. Furthermore, it is also a prayer of remembrance that this life is only temporary

رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَیْكَ أَنَبْنَا وَإِلَیْكَ الْمَصِیْرُ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار تجھ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے ہی حضور میں (ہمیں) لوٹ کر آنا ہے

Quranic Duas

یہ وہ دعا ہے جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے پڑھی کہ مومنوں کو کافروں پر فتح دے

This is a dua Prophet Ibrahim (Alaihssalam) recited asking to make the believers victorious over the disbelievers

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِینَ كَفَرُوْا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَآ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ

ترجمہ

اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمار ے گناہ ہمیں معاف فرما۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے

Quranic Duas

دعا اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے کہ وہ قیامت کےدن ہمارے نور کو مکمل کر دے اور ہمارے گناہوں کو بخش دے

Dua asks Allah (swt) to perfect or to complete our light on that day and to forgive us our sins

رَبَّنَآ أَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَآ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِیْرٌ

ترجمہ

اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے ۔

Islamic Knowledge

Frequently Asked Questions About Duas

What is the best time for Dua to be answered in Islam?

According to authentic Hadiths, the times when supplications are most readily answered include: the last third of the night (Tahajjud), during Sujud (prostration), between the Adhan and Iqamah, on Friday during the last hour before Maghrib, while fasting (especially before Iftar), and while traveling.

What are the etiquettes (Adab) of making Dua?

Recommended etiquettes include: facing the Qibla, raising hands with open palms, beginning with praise of Allah and sending blessings upon the Prophet ﷺ (Darood Sharif), having firm faith that Allah will answer, asking with humility and repentance, and repeating the Dua three times.

What is the difference between Masnoon and Quranic Duas?

Quranic Duas are prayers revealed directly by Allah within the Noble Quran (often beginning with 'Rabbana' or 'Rabbi'). Masnoon Duas are supplications specifically taught and practiced by the Prophet Muhammad ﷺ for various daily situations.